لاہور پریس کلب میں مجلس رومی و اقبال اور پریس کلب کے زیراہتمام سینئر صحافی اعجاز احمد بٹ کی ادبی و صحافتی خدمات کو سراہنے کے لئے تقریب کا انعقاد ہوا۔جس میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور اور اہم سماجی و صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔
لاہور پریس کلب کے نثار عثمانی ہال میں ٹی وی ٹوڈے کے ایڈیٹر اعجاز احمد بٹ کے اعزاز میں تقریب ہوئی۔تقریب سے خطاب کرنے والوں میں صوبائی وزیراقلیتی امور رامیش سنگھ اروڑا۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری۔ناٙٙئب صدر امجد عثمانی۔سابق سیکرٹری جنرل عبدالمجید ساجد۔معروف ناول نگار سلمی اعوان۔پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ دلاور۔معروف کالم نگار سعدیہ قریشی۔سابق ایم پی اے شاہد بٹ۔بابا نجمی۔سینئر صحافی احسن ضیا۔اشرف سہیل۔راشد حجازی۔سینئر صحافی شاہد استقلال اور پنجاب ماڈل بازار کے سی ای او شاہد قادر نے خطاب کیا۔
تقریب میں ملک کی اہم سیاسی۔سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔صوبائی وزیررامیش سنگھ اروڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا سینئر صحافی اعجاز احمد بٹ کے لئے لاہور پریس کلب میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے۔اعجاز احمدبٹ ایک تجربہ کار صحافی کے ساتھ ایک درد دل رکھنے والے انسان بھی ہیں۔
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا میرا اور اعجاز احمد بٹ کا گزشتہ دو عشروں سے زیادہ عرصے سے محبت کا رشتہ ہے۔
نائب صدر امجد عثمانی نے کہا ہم اس طرح کی مزید خوبصورب تقآریب پریس کلب میں کروائیں گے ۔سابق سیکرٹری جنرل عبدالمجید ساجد نے اعجاز احمد بٹ کے ساتھ روزنامہ جنگ کے دور کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہاکہ اعجاز احمد بٹ مجھے ہمیشہ بڑے بھائیوں کی طرح عزیز ہیں۔
معروف ناول نگار سلمی اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اعجاز احمد بٹ میرے بیٹے جیسا ہے ۔میں جب بھی اس سے ملتی ہوں بہت خوش ہوتی ہوں۔
معروف کالم نگار سعدیہ قریشی نے اپنے خطاب میں کہا میں نے کئی برس اعجاز احمدبٹ کے ساتھ بطور کولیگ کام کیا میں نے بطور انسان بہت نفیس شخصیت کے مالک ہیں۔
معروف ناول نگار پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ اقبال نے کہا کہ میں بہت کم صحافیوں سے ملتی ہوں لیکن اعجاز احمد بٹ ایک منفرد صحافی ہیں ان سے ملنا ہمیشہ اچھا لگا ہے۔حالات کیسے بھی ہوں ہمیشہ مسکرا کر ملتے ہیں۔لاہور جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر احسن ضیا نے کہا کہ اعجاز احمد بٹ دوستوں کے دوست ہیں ان کی شخصیت پر ہفتوں بلکہ مہینوں تک بولا جاسکتا ہے۔
(4) A ceremony was held in honor of TV Today Editor Ijaz Ahmed Butt Lahore Press Club..Report Nizam Tv – YouTube
تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر رامیش سنگھ اروڑا اور شرکا نے اعجاز احمد بٹ کو ان کی ادبی و صحافتی خدمات پر شیلڈ سے نوازا اخر میں نظام ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوے صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑا نے کہا