لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے چینی قونصلیٹ کے تعاون پر کونسل جنرل کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ لاہور چیمبر کے ساتھ بھر پور تعاون کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کو چینی قونصل جنرل کی جانب سے پاکستان میں کسی بھی چیمبر کے لیے سب سے پہلے فرینڈشپ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو دونوں اداروں کے مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔وہ لاہور چیمبر میں چینی زبان کے کورس کے شرکاءمیں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
چینی قونصل جنرل ڑاو شیریں تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری اور لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین راجہ حسن اختر, فریحہ یونس اور احمد الہی نے بھی شرکت کی۔قونصل جنرل آف چائنہ ڑاو شیریں اور لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے لاہور چیمبر میں حال ہی میں تزائین و آرائش شدہ جناح آڈیٹوریم کا بھی افتتاح کیا۔
کاشف انور نے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مشکل وقت میں چین کی پاکستان کی مسلسل حمایت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے چین سے نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے اور خام مال کے حصول کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
کاشف انور نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے نتیجے میں متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جن سے توقع ہے کہ پاکستان میں مزید چینی سرمایہ کاری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر میں چینی زبان کا کورس ابتدائی طور پر دو ماہ کے لیے پلان کیا گیا تھا تاہم اب شرکاءکی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے اس میں توسیع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے چینی زبان کے استاد عبدالعظیم کی لگن اور کوششوں کو سراہا۔
پانچ فیصد جی ڈی پی کی نمو حاصل کی ہے۔ انہوں نے 2024 میں چین کے لیے پانچ فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ لگایا، جو چینی معیشت کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔
ڑاﺅ شیرین نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے سے معیشتوں اور معاشروں کو فائدہ پہنچے گا۔ڑاو شیرین نے باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے میں زبان کے کردار پر زور دیا، اور کہا کہ چین کے علاوہ دنیا بھر میں 30 ملین لوگ چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ چینی زبان کو قومی نصاب میں شامل کیا جائے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ زبان مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے لاہور میں قونصل جنرل کے طور پر اپنے تین سال کے دوران لاہور چیمبر اور چینی قونصل خانے کے درمیان اچھے ورکنگ ریلیشن شپ کو سراہا۔ انہوں نے لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور کی قیادت کی تعریف کی جس نے انہیں فرینڈشپ ایوارڈ سے نوازا، اور چینی زبان کے طلباءاور اساتذہ کے لیے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔