سپیکر ملک محمد احمد خان نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ مر یم نوا زشریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی، وزیراعظم شہباز شریف کی سرپرستی اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں متوازن بجٹ پیش کیا گیا۔ صوبہ پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے۔

بجٹ میں غربت کے خاتمے سمیت تمام عوامی مسائل کے حل موجود ہیں۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ حکومت نے پنجاب بجٹ میں تعلیم،صحت اور سماجی تحفظ کو اولین ترجیح دی۔ بجٹ سے تمام شعبہ ہائے زندگی سمیت مختلف طبقات کو ریلیف حاصل ہو گا۔

بجٹ میں پیداوری شعبہ جات اورصنعت و زراعت پر خصوصی توجہ دی گئی۔ سالانہ بجٹ 2024-25 کے حوالے سے سپیکر ملک محمد احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کسان دوست بجٹ میں زرعی شعبہ کو مثالی مراعات دینے اور پیداوری صلاحیت بڑھانے کے لیے بہترین ریلیف دیا۔

حکومت کی طرف سے عوام کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی پیکج پر اپوزیشن کی تنقید بے سود ہے۔مسلم لیگ ن جب سے اقتدار میں آئی ہے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اٹھارہی ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس میں بجٹ تقریر کے فورا بعدچیمبر کے عہدیداران نے بجٹ پر خصوصی پریس کانفرنس کی

پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے، ملک معاشی بحران کی کیفیت سے دن بدن باہر آ رہا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ ملک کے حالات مزید بہتری کی طرف جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مہنگائی میں مزید کمی ہو گی۔

Share.

Leave A Reply

Exit mobile version