برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک نے پاکستانی شہریوں کی مسترد ویزا درخواستیں کی فیس کی مدلاکھوں پاؤنڈ اور یورو کمالیے۔ قلیل المدتی شینجن ویزوں کیلئے ویزا کی درخواست کی فیس 80یورو ہے اور برطانیہ کیلئے اس کے مساوی 100پاؤنڈ ہے اس ماہ شائع ہونے والی نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ اور پورپی کمیشن کے ممالک نے پاکستان سے مسترد شدد ویزا درخواستوں کی فیس کی مد میں لاکھوں پاؤنڈ اور یورو اکھٹے کرلیے۔ محققین،پالیسی سازوں اور ڈیزائززکی کمیونٹی لاگو کلیئکو کے ای یوآبزرور کے تعاون سے جاری کردہ تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ 2023میں پاکستان سے برطانیہ کے لیے تقرییاً 40فیصد درخواستیں مسترد کی گئیں۔
پاکستان نے مسترد شدہ یوکے ویزادرخواستوں پر 53لاکھ پاؤنڈ خرچ کیے۔ اسی سال پاکستان سے تقریباً50فیصد شینگن ویزا درخواستیں بھی مسترد کی گئیں۔ ان درخواستیں پر33لاکھ 44ہزار یورو خرچ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان،یورپ اور برطانیہ کے درمیان کئی سطحوں تعلقات کے پیش نظر ویزا کی درخواستوں کے مسترد ہونے کی شرح بہت زیادہ ہے جو حیران کن ہے
Share.

Leave A Reply