سابق وائس چیئرمین ڈی ایچ اے ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد عرفان میو کیجانب سے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر سیلز الکبیر ڈویلپرز چوہدری آفتاب احمد کے اعزاز میں ادائیگی حج پر جانے سے قبل غنی شینواری ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا ۔

غنی شینواری ریسٹورنٹ میں چوہدری آفتاب احمد کے اعزاز میں اس تقریب میں الکبیر ٹاؤن مارکیٹ کمیٹی کے عہدیداران بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے –

تقریب میں صدر الکبیر ٹاؤن مارکیٹ کمیٹی کاشف شہزاد ، سینئر نائب صدر حافظ زوہیب ، بابائے رئیلٹر میجر رفیق حسرت ، شیخ مطاہر ، عادل نعیم ، رانا عبدلقدوس ،ندیم انور ، ساجد اشفاق ، شاھد چوہدری سمیت دیگر افراد شریک ہوئے- عرفان میو نے آنے والے تمام مہمانوں کا پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتباک استقبال کیا

شاندار استقبالیہ اور عشائیہ دینے پر تمام مہمانوں نے عرفان میو کا شکریہ ادا کیا-شرکاء کا کہنا تھا کہ عرفان میو ہمارے ہر دلعزیز دوست اور الکبیر ٹاؤن فیملی کا حصہ ہیں-عرفان میو کا کہنا تھا کہ آپ سب نے تشریف لاکر میری عزت افزائی کی

Share.
Leave A Reply