آئی ٹی کے موضوع پر ایک منفرد کتاب”برانڈنگ تھرو ڈیجیٹل مارکیٹنگ ” کی تقریب رونمائی لاہور چیمبر میں ہوئی، صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے کتاب کے مصنف اور لاہور چیمبر کی آئی ٹی انفراسٹرکچر، ڈویلپمنٹ اینڈ ٹریننگ کی کمیٹی کے کنوینر عبدالوہاب کو اس شعبے پر کتاب لکھنے پر سراہا اور کہا کہ اس وقت ملک میں آئی ٹی کے شعبے میں بے انتہا پوٹینشل موجود ہے اور یہ کتاب نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے متعلق مکمل فراہمی دے گی،صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ اس وقت پڑھے لکھے نوجوان روزگار اور نوکریوں کے لئے پریشان ہیں، اور آئی ٹی ہی ایک ایسا شعبہ ہے جس میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ نوجوانوں کو روزگار مہیا کر سکے۔

اس وقت ملک میں آئی ٹی کے شعبے میں بے انتہا پوٹینشل موجود ہے

انہوں نے کہا کہ اس وقت نوجوان ملک کو چھوڑ کر باہر جانا چاہتے ہیں، انہیں چاہئے کے وہ باہر ضروور جائیں لیکن زر مبادلہ ملک میں بھیجیں اور باہر جا کر بھی ملک کو نہ بھولیں۔کاشف انور کا کہنا تھا کہ اس وقت فری لانسرز کو کافی مشکلات درپیش ہیں جن میں سب سے بڑا مسئلہ ڈالر ملک میں لانا ہے، ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ جو لوگ زرمبادلہ کما کر ملک میں لا رہے ہیں ان کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔تاکہ زیادہ سے زیادہ ڈالر ملک میں آسکیں۔
صدر لاہور چیمبر نے کتاب کے مصنف عبدالوہاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور چیمبر میں آئی ٹی سٹینڈنگ کمیٹی کے زریعے اس شعبے پر بہترین کام کر رہے ہیں۔ لاہور چیمبر نے ملک میں پہلی بار فری لانسرز کے لئے ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں عبدالوہاب اور انکی ٹیم کا بہت اہم کردار رہا ہے۔ صدر لاہور چیمبر نے انکے لئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ آئی ٹی میں آنے والے نوجوانوں کے لئے یہ کتاب بہت مفید ثابت ہو گی جو انہیں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے متعلق مکمل آگاہی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مینوفیکچررز کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی مصنوعات کو آن لائن نہیں کیا اور نہ ہم ملکی مصنوعات کی برانڈنگ پر توجہ دے رہے ہیں جس کی ایک وجہ معلومات کا فقدان بھی ہے لیکن یہ کتاب اس اور اس جیسے دوسرے مسائل کو حل کرنے میں مدد دے گی۔اس موقع پر مدثر نعیم، عماد ملک، راجہ وسیم اور دیگر شرکاع نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Share.
Leave A Reply