لاہور (نظام ٹی وی آن لائن )حکومت کے خلاف اپوزیشن الائنس میں جمعیت علماء اسلام کی شمولیت کے امکانا ت کم ہوتے دکھائی دیتے ہیں کیونکہ جے یو آئی اور تحریک انصاف کے مابین اعتماد کا فقدان دیکھنے میں آ رہاہے ، وزیر اعلیٰ کے پی کے کے بیان کے بعد جے یو آئی نے تحریک انصاف سے ناراضگی کا اظہار کیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نےجے یو آئی ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ تحریک انصاف کے جو لوگ بات اور رابطہ کرتے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہوتا، ہمیں پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں ہے ، ہم الگ تحریک چلائیں گے ، پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ کوششوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، تحریک انصاف پہلے اپنی صفوں میں اتفاق پیدا کرے، مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماوں کو پی ٹی آئی سے فی الحال رابطہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ جے یو آئی ذرائع کا کہناہے کہ جب سنجیدہ رابطہ ہو گا تو ہی الائنس میں شمولیت پر غور کریں گے ۔

Share.
Leave A Reply